وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیریوں پر مظالم کا اعتراف کر لیا۔سری نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بہت کچھ جھیلا ہے بہت مشکلات دیکھی ہیں ۔انہوں نے کشمیر میں دیگر ہندوستانیوں کے نہ آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ملکی شہری حالات کی خرابی کی وجہ سے کشمیر میں نہیں آتے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے روائتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بین الاقوامی کردار کی ضرورت نہیں ہے ۔کشمیر میں کشمیریت ،خدمت اور انسانیت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سری نگر
کے دورے کے موقع ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر ہندوستان ادھورا ہے ۔ کشمیریوں نے بہت مشکلات جھیلی ہیں اور مشکلات دیکھی ہیں۔کشمیر میں خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے ۔بھارتی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران متنازع بگلیہار ڈیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی کشمیر آمد پروادی بھر میں کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ،جبکہ کٹھ پتلی حکومت نے پوری وادی میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کیئے رکھا۔ان کی آمد پر کشمیریوں نے احتجاجا سیاہ پرچم لہرا ئے اور فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔